سوال        6841

ایک عورت ہے جو کہ سر کی خشکی کی مرض کے اندر مبتلا ہے کافی عرصے سے اسے نیند نہیں آتی اگر وہ روزہ رکھتی ہے تو بیماری میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے روزہ رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے قران و حدیث کی روشنی میں واضح کریں

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہم اکثر شرعی احکامات سے بچنے کے لیے مختلف بہانے تلاش کرتے ہیں، حالانکہ یہ درست نہیں۔ سر میں خشکی ہے تو اس کا علاج کروایا جائے، اور علاج دو طریقوں سے ہوگا: خوراک کے ذریعے اور سر پر مناسب تیل وغیرہ لگا کر۔ بجائے اس کے کہ ہم اس طرف آئیں، ہم اللہ تعالیٰ کے دین کے احکامات سے بچنے کے لیے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔ یاد رکھیں، روزہ کسی حالت میں معاف نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ