سوال (3025)

ایک نوجوان جو کہ پولیس ملازم ہے، عمر تیس سال کے قریب ہے، جس کے سر کے بال جھڑ گئے ہیں، کچھ عرصہ تک اس کی شادی کرنی ہے، کیا وہ سر پر بال لگوا سکتا ہے، سرجری کے ذریعہ یعنی اس کے جسم کے کسی حصہ سے بال اکھاڑ کر سرجری کرتے ہیں، سر پر لگاتے ہیں، جس طرح پچھلے دنوں ایک معروف مبلغ نے کروائی ہے، کیا ایسا کرنا شریعت میں جائز ہے؟

جواب

جو بال اگتے ہیں، بڑھتے ہیں، کٹتے ہیں، وہ بال لگانے میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ