سوال (4372)

کیا بات چیت کرتے ہوئے سرکار کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے؟ جیسا کہ کہنا کہ سرکار کیا حال ہیں۔

جواب

سرکار بمعنی سردار کے ہیں، بزرگی اور تکریم کا ایک کلمہ ہے، یہ لفظ متعدی ہے، بہت سارے لوگوں میں پایا جاتا ہے، خواہ حقیقتاً ہو یا مجازاً، اس میں سختی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی سختی ہے، کسی نے کہہ دیا ہے کہ سردار یا سرکار کیا حال ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے، ہاں باقی کوئی اپنے طور پر چھوڑتا ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ