سوال (3365)
ہمارے ہاں عرف عام میں سرکار کا لفظ استعمال ہوتا ہے، اس لفظ کا معنی کیا ہے، کیا اس کو ہم استعمال کر سکتے ہیں، یا یہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کریں۔
جواب
اردو اور فارسی کی لغات کی کتابوں میں یہ لفظ آقا، سردار بے تکلف دوست، محبوب اور مالک کے معنیٰ میں استعمال ہوا ہے، اس لفظ کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، تخصیص کی بھی کوئی دلیل نہیں ہے، لیکن جو لفظ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال ہو تو تخصیص کا معنی دے جاتا ہے، لیکن یہ ایک ایسا لفظ ہے، جو متعدی اور مشترک ہے، سب کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




