سوال (3115)

سرکاری بینک میں نوکری کرنا کیسا ہے، اگرچہ سود سسٹم تو سود پر مبنی ہے، مگر اس میں کوئی ایکسٹرا انکم یعنی کہ کمیشن یا کوئی اور سورس سے تنخواہ ملازم کو نہیں دی جاتی ہے، پھر بھی پورا سسٹم تو سود پر ہی ہوتا ہے، اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

موجودہ بینکنگ سسٹم سود پر مبنی ہے، خواہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ ہو، باقی جو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سود سے پاک کیا ہوا ہے، یہ بات صرف دعوے کی حد تک ہے، لہذا یہ جائز نہیں ہے، ربا یا سود کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے، یہ اس قدر خطرناک ہے کہ اللہ تعالیٰ سے جنگ کا اعلان ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ