سوال (5674)
کیا سرکاری ہیلتھ کارڈ کا استعمال اور اس کے ذریعے سے علاج کرانا جائز ہے؟
جواب
“سرکاری ہیلتھ کارڈ” سرکاری ہیلتھ کارڈ کا بنیادی مقصد غرباء، فقراء اور مساکین کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے دو باتیں ذہن میں رکھنی چاہییں:
1. سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انسان اپنی صحت کا اس حد تک خیال رکھے کہ اُسے اسپتال جانے کی نوبت ہی نہ آئے۔ خوراک، صفائی اور پرہیز کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
2. دوسری بات یہ ہے کہ اگر آپ واقعی ایسے افراد میں شامل ہیں جن کے مالی حالات کمزور ہیں، اور آپ سمجھتے ہیں کہ مہنگا علاج آپ کی استطاعت سے باہر ہے، تو ایسے حالات میں اس کارڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عام حالات میں، جبکہ آپ اس کے محتاج نہ ہوں، اس کارڈ کا استعمال نہ کریں۔
اس کا استعمال صرف مستحق افراد ہی کریں، تاکہ واقعی ضرورت مندوں تک سہولت پہنچ سکے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




