الحمدللہ والصلوۃ والسلام علیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔أما بعد

ماضی بعید میں ایک یہ ارادہ بھی کیا تھا کہ
حرمین شریفین اور حجاز کے شہروں اور بستیوں کی طرف سفر کرکے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور محدثین کے آثار خود دیکھ کر ایک تاریخ لکھوں گا۔۔۔انا عند ظن عبدی بی کے تحت ۔۔۔یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ یہ مشکل ترین کام بھی فقیر ابن بشیر کےلیے آسان فرمادے گا۔ان شاءاللہ

جہاں سے اسلام شروع ہوا ۔جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کی جماعتیں تیار کیں اور ان صحابہ کرام نے محدثین کی جماعتیں تیار کیں ۔پھر وہاں سے اسلام پوری دنیا میں عام ہوا۔الحمدللہ

ان عظیم مخلصین قرآنی رجال اور راویان حدیث کے متعلق ایک منفرد تاریخ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس مبارک تاریخ پر جو راقم کا بہت بڑا عزم ہے ۔ اللہ تعالیٰ وہ بھی خزانہ غیب سے مدد فرمائے اور یہ تاریخ مکمل کرکے شائع کروں۔
 منہجِ کتاب
سعودی عرب کے ہر شہر پر حروف تہجی کی ترتیب کے اعتبار سے بحث لکھی گئی ہے۔
ہر شہر میں درج چیزیں لائی ہیں ۔
مثلا
دروس
1
جغرافیہ
2
قرآن و حدیث میں ذکر
3
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم
4
محدثین
5
علمی و تاریخی آثار
6
مکتبے
7
موجودہ محدثین

اگر آپ کے پاس کوئی مفید مشورہ ہو تو ضرور راہنمائی فرمائیں تاکہ اس سے بھی مستفید ہو سکوں۔

برائے رابطہ
03024056187

مرتب:محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی