سوال (6529)
اگر کسی کہ سسر فوت ہو گئے ہو اور ان کی بہوئیں ان کے ایصال ثواب کیلئے کیا کریں۔
جواب
شرعی طور پر فوت شدگان کے لیے دعا ثابت ہے۔[مسلم: 2255]
اسی طرح میت کی طرف سے صدقہ ثابت ہے۔ [بخاری: 2756]
اس کے علاوہ ان کی طرف سے بغیر کسی خاص صورت کے مطلقا نفلی روزہ، نفلی عمرہ،طواف کرنا صحیح نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




