سوال (80)
شیخ صاحب میری والدہ کی عمر ساٹھ سال سے اوپر ہے ، عدت کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں ، انسان کو بیماری بھی ہوتی ہے ، کیا اس حوالے سے کوئی رخصت ہے ؟ تفصیل سے بتائیں ؟
جواب
عدت تو چار ماہ دس دن ہے ، عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، حاملہ اور غیر حاملہ کی بحث ہو سکتی ہے ، لیکن یہاں وہ نہیں ہے ، اگر شوہر فوت ہوجائے تو بیوی کی چاہے عمر کتنی بھی ہو وہ چار ماہ دس دن عدت گذارے گی۔
یہ وہ عدت ہے جس میں عورت کو اسپیشلی طور پہ سنورنے سے ، خوشبو لگانے سے ، تیل لگانے سے یا کوئی اچھے کپڑے پہننے سے اجتناب کرنا ہے ، اس عدت کے دوران گرمی کی وجہ سے نہا سکتی ہے ، نارملی کپڑے پہن سکتی ہے ، عورت گھر میں رہے ، خاص طور پہ جو زیب و زینت کی جو چیزیں ہوتی ہیں وہ استعمال نہیں کرنی ہیں ۔
البتہ علاج و معالجہ کے لیے ضرورت پڑتی ہے ، کوشش کریں دن کے اوقات میں لے جائیں اور دوا دلوائیں کوئی ایسی بات نہیں ہے ۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ