سوال (4949)
ایک بندہ کسی شخص سے سودا کرتا ہے، مقررہ وقت پر معاہدہ ہوتا ہے کہ فلاں تاریخ پیسے دوں گا، اس تاریخ پیسے نہ ہوں تو سود فسخ ہونے کی صورت میں بیانہ کی رقم مکمل واپس ملے گی؟
جواب
دیکھیں سودا آگے نہیں بڑھ رہا، اگر باہمی رضامندی کے ساتھ سودا فسخ کردیا جائے، اخلاقی طور پر بیانہ مکمل واپس کیا جائے گا، شرعی طور پہ یہی بات مناسب ہے، لوگ بیانہ رکھتے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عربان سے منع کیا ہے، بیانہ رکھنا صحیح نہیں ہے، ظلم و زیادتی ہے، لہذا بیانہ کامل و اکمل واپس کرلیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ