سوال (4126)
ایک بندہ سعودیہ میں رہتا ہے وہ فطرانہ پاکستان بھیجنا چاہتا ہے تو کس حساب سے دے گا؟
جواب
اس میں کوئی بھی سختی نہیں، البتہ اگر وہ وہاں سے رقم بھیج رہا ہے تو پھر وہاں کے حساب سے بھیج دے، اگر یہاں کسی کو کہہ دیا ہے کہ میری طرف سے ادا کردیں تو یہاں کا اعتبار کردے، باقی وزن ایک صاع ہی ہے، قیمت میں فرق آ سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ