سوال (1807)

جو شخص سعودیہ میں ہے ، مگر قربانی پاکستان میں کر رہا ہے تو کیا وہ پاکستان میں قربانی ہونے تک ناخن اور بال نہ کٹوائے یا سعودیہ میں عید کی نماز کے بعد کٹوا سکتا ہے؟

جواب

قربانی ہونے تک انتظار کرے ، دوسرے دن بھی تو حجامت کروا سکتا ہے ، پہلے دن ہی ضروری تو نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اس میں بہتر یہی ہے کہ پاکستان میں قربانی ہونے تک اپنے ناخن اور بال نہ کاٹے ، تاکہ حدیث کے ظاہری “حتى يضحي” پر عمل ہو سکے ، جیسے رمی جمار کے بعد قربانی کی خبر آنے کا انتظار کرتا ہے ، اس کے بعد ترتیب سے چلتا ہے ، بس یہ اولویت ہے ، اس کو حاصل کرلے تو بہتر ہے ، بصورت دیگر اس کو ناخن یا بال کاٹنے کی اجازت ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ