سوال (5771)

سعودیہ سے ہمارا رشتہ کیا ہے، لا الہ الا اللہ مسجد نبوی بیت اللہ. کیا اس طرح کہنا درست ہے؟

جواب

جملے کو جوڑ دیا گیا ہے، نہ ثم ہے، نہ واؤ ہے، اس طرح جوڑ کر رواج دینا درست نہیں ہے، بات کیا سے کیا بن سکتی ہے، اب اگر لا الہ الا اللہ کو الگ رکھیں، مسجد نبوی بیت اللہ، یہ ایسے ہی ہے کہ یا اللہ یا محمد، بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یا نہیں لکھنا چاہیے، پھر اللہ محمد ہوگیا ہے، اللہ مبتدا ہے، محمد خبر ہے، اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ