سوال (3866)
اسلامی تعلیمات میں سوتیلا لفظ کا استعمال کرنا صحیح ہے یا نہیں؟
معاشرہ میں اس لفظ کو عدم تحفظ مانا جاتا ہے کہ سگے لوگوں کو تو سب کچھ ملے گا سوتیلا کو کچھ بھی نہیں اور اسی عدم تحفظ کی وجہ سے اے دن لڑائی جھگڑے بلکہ نوبت قتل تک پہنچ جاتی ہے اور خبر آتی ہے کہ سوتیلی بیوی اور بیٹے نے اپنے ہی شوہر اور باپ کا قتل کردیا (اکثر جائیداد کے جھگڑے اور بعض اوقات بات قتل تک پہنچ جاتی ہے)
برائے مہربانی شرعی راہنمائی مطلوب ہے۔
جواب
یہ رشتے کی کیفیت کا اظہار ہے، الفاظ میں مسئلہ نہیں ہوتا، مسئلہ نیت اور ذہنیت کا ہوتا ہے، جب تک ذہنیت تبدیل نہیں ہو گی، لفظ جو مرضی رکھ لیں، لوگ یہی کرتے رہیں گے.
بہر صورت سوتیلا کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ