سوال 6678
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! معزز علماء کرام ایک شخص کی دو بیویاں ہیں اور دونوں میں سے اولاد ہے اگر ایک بیوی وفات پا جائے، تو اس بیوی کی وراثت میں دوسری بیوی کی اولاد جو اسی خاوند سے ہے اس کی وارث بنے گی یا نہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ سوتیلی اولاد وارث نہیں ہوتی، نہ مرد کی نہ عورت کی۔ ہمیشہ سگی صلبی اولاد وارث ہوا کرتی ہے اور اسی کے ساتھ ایک اور چیز بھی سمجھ لیں کہ رضاعت کی وجہ سے بھی کوئی وارث نہیں ہوتا۔ لہذا اگر ایک شخص کی دو بیویاں ہیں ان میں سے ایک فوت ہو گئی ہے تو دوسری بیوی کی اولاد اپنی سوتیلی ماں کی وارث نہیں ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




