سوال (2780)
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ زمین پر کس حیثیت میں آئیں گے، نبی کی حیثیت میں یا امتی کی حیثیت میں؟ اگر نبی کی حیثیت میں آئیں گے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اسکا کیا مطلب ہوگا۔ اور اگر امتی کی حیثیت میں آئیں گے تو کیا ایک نبی امتی کی حیثیت اختیار کر سکتا ہے؟
جواب
قرب قیامت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نزول بر حق ہے، وہ نبی کی حیثیت سے آئیں گے یا امتی کی حیثیت سے؟ اس بحث کی ضرورت ہی نہیں ہے، بے مقصد بحث ہے، بس ان کا نزول بر حق ہے۔ ویسے دیکھیں کہ ان کی نبوت کا دور گزر چکا ہے، وہ آکر شریعت محمدی کی پیروی کریں گے۔ اس حوالے سے انہیں امتی کہا جا سکتا ہے۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہدایت کے امام اور عادل حاکم کی حیثیت سے ہوگا اور آپ دین اسلام کے مطابق ہی اپنا وقت گزاریں گے اور اہل کتاب سے موجود لوگ آپ کی موت سے پہلے ایمان لے آئیں گے اور ان کی موجودگی میں ہی تمام باطل دین مٹ جائیں اور صرف دین اسلام باقی رہے گا، یہ تمام تفصیل کتب احادیث میں موجود ہے، بلکہ عیسی علیہ السلام کا ایمان تو نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی ختم نبوت پر تھا ملاحظہ فرمائیں:
ﻓﻴﺄﺗﻮﻥ ﻋﻴﺴﻰ ﻓﻴﻘﻮﻟﻮﻥ: ﻳﺎ ﻋﻴﺴﻰ، اﺷﻔﻊ ﻟﻨﺎ ﺇﻟﻰ ﺭﺑﻚ ﻓﻠﻴﻘﺾ ﺑﻴﻨﻨﺎ، ﻓﻴﻘﻮﻝ: ﺇﻧﻲ ﻟﺴﺖ ﻫﻨﺎﻛﻢ، ﻭﻟﻜﻦ اﺋﺘﻮا ﻣﺤﻤﺪا ﻓﺈﻧﻪ ﺧﺎﺗﻢ اﻟﻨﺒﻴﻴﻦ، ﻓﺈﻧﻪ ﻗﺪ ﺣﻀﺮ اﻟﻴﻮﻡ ﻭﻗﺪ ﻏﻔﺮ ﻟﻪ ﻣﺎ ﺗﻘﺪﻡ ﻣﻦ ﺫﻧﺒﻪ ﻭﻣﺎ ﺗﺄﺧﺮ، ﻓﻴﻘﻮﻝ ﻋﻴﺴﻰ ﺃﺭﺃﻳﺘﻢ ﻟﻮ ﻛﺎﻥ ﻣﺘﺎﻉ ﻓﻲ ﻭﻋﺎء ﻗﺪ ﺧﺘﻢ ﻋﻠﻴﻪ، ﻫﻞ ﻛﺎﻥ ﻳﻘﺪﺭ ﻋﻠﻰ ﻣﺎ ﻓﻲ اﻟﻮﻋﺎء ﺣﺘﻰ ﻳﻔﺾ اﻝﺧﺎﺗﻢ؟ ﻓﻴﻘﻮﻟﻮﻥ: ﻻ، ﻗﺎﻝ: ﻓﺈﻥ ﻣﺤﻤﺪا ﺧﺎﺗﻢ اﻟﻨﺒﻴﻴﻦ
[مسند أحمد بن حنبل : 13590 سنده صحيح]
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ