سوال (5720)

کیا سیدہ فاطمۃ رضی اللہ عنھا نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ تسلیم کیا تھا؟

جواب

عمومی طور پر روایات یہ بتاتی ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے چھ مہینے کے بعد علی الاعلان بیعت کی تھی، ظاہر ہے کہ اہل خانہ نے بھی بیعت کی ہے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چھ مہینے زندہ رہی تھی، دوسری بات یہ ہے کہ بیعت نہیں کی تھی، اس کی دلیل چاہیے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنھا نے سیدہ فاطمہ کا جنازہ پڑھایا تھا، فدک کے موقع پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حدیث سنائی تھی، سیدہ فاطمہ نے عمل کیا تھا، اس کے بعد اس موضوع پر سیدہ نے گفتگو نہیں کی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ