سوال (5293)

مسئلہ یوں ہے کہ حواء علیہا السلام کے بارے میں جو مشہور ہے کہ وہ پہلے شیطان کے بہکاوے میں آئی پھر انہوں نے آدم علیہ السلام کو بہکایا، میں نے اس بارے میں تلاش کیا تو قرآن و حدیث کی کسی بھی روایت سے یہ ثابت نہیں ہو رہا۔ وہاں “فوسوس إليه”، “فازلهماالشيطان” لیکن بعض مفسرین بنی اسرائیل کی روایات سے ثابت کرتے ہیں۔ کیا اس بارے میں مجھے مزید مواد مل سکتا ہے؟

جواب

یہ بات صحیح البخاری اور صحیح مسلم کی صحیح ترین روایات میں سے ہیں، باقی ان کو مشکل روایت کہہ سکتے ہیں۔ جو لوگوں کی سمجھ میں نہ آتی ہوں۔ یا جن کو سمجھنا مشکل ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ