سوال (2791)

کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تراویح نماز پڑھی ہے؟ یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کہ ایک شیعہ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت نے تروایح نہیں پڑھی ہے، ان سے ثابت نہیں ہے۔ قرآن و حدیث کے مطابق میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

یاد رکھیں کہ مسائل کو ایک ایک فرد سے نہیں لیا جاتا ہے، مجموعی طور پر یہ چیز ثابت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیام اللیل، تہجد اور قیام رمضان کرنا ثابت ہے، اسی کو ہی تروایح کہتے ہیں، سب سے بڑ کر آل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مشہور قول ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مدح بیان کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی قبر کو روشنی سے بھر دے جس طرح انہوں نے ہماری مساجد کو تراویح سے منور کیا ہے، سوال کی نوعیت صحیح نہیں ہے کہ ایک ایک بندے سے دکھا ئیں۔ بس ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت کردیا ہے، یہی کافی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ