سوال (4769)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ:
اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور روح کو تخلیق کیا، نبی کریم ﷺ نے مجھے بتا دیا تھا کہ” میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی بغض نہیں رکھے گا۔
[صحيح مسلم حديث نمبر: 240]
کیا یہ حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے؟
جواب
جی ہاں یہ روایت صحیح مسلم میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم، شیعہ اس کا انطباق حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر کرتے ہیں، اس کا کیا جواب ہے؟
جواب: سیاسی اور اجتہادی اختلاف ہونا ایک الگ بات ہے، نفرت و بغض ایک الگ بات ہے، کسی بھی صحیح روایت میں ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خود کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بہتر سمجھتے تھے، ایسا کچھ بھی نہیں ہے، تفصیل سے اگر تخفہ اثنا عشریہ دیکھ لیں، قاتل حسین رضی اللہ عنہ کون یا منھاج السنہ کا مطالعہ ہو جائے تو بہت ساری باتیں کلئیر ہو جائیں گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ