سوال (4785)
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتبِ وحی ہیں، قرآنِ مجید کے نزول پر وحی لکھنے والے ہیں، صحابیِ رسول ﷺ، نبی کریم ﷺ کے جلیل القدر صحابی ہیں، رشتہ دار رسول ﷺ– ام المؤمنین حضرت امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بھائی ہیں، عادل حکمران– اسلامی سلطنت کے پہلے بادشاہ ہے، علم و حکمت کے مالک– نبی کریم ﷺ کی دعا:ۤ
“اللهم علمه الكتاب وقِه العذاب”
(اے اللہ! اسے کتاب کا علم عطا فرما اور عذاب سے بچا)
کیا یہ درست ہے؟
جواب
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ باتیں صحیح ہیں، تخصیصِ نہیں کرنی چاہیے، بس سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی ہیں، وحی قرآن و حدیث دونوں کو کہتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ