⁦ سیدنا عمر فاروق ؓ  ایک اجمالی تعارفی خاکہ

🔰 کون عمر ؓ ؟؟؟
♦️ جسے دوسرے خلیفہ راشد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
♦️کون عمر ؓ رضی اللّٰہ عنہ جس کا سلسلہ نسب 9 ویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے
♦️جو ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے والد یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر ہیں
♦️جن کا اسلام قبول کرنے میں 40 واں نمبر ہے
♦️ جن کے بارے میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

” لو کان بعدی نبی لکان عمر”

اگر میرے بعد نبوت کا سلسلہ جاری رہتا تو عمر نبی ہوتا ♦️جس کے قبول اسلام کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں کیں
اللھم اعز الاسلام بعمر ابن الخطاب او۔
اے اللہ عمر بن خطاب کے( قبول اسلام) ذریعے اسلام کو عزت دے
♦️جن کے قبول اسلام کے بعد سیدنا عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں

“واللہ مااستطعنا ان نصلی عندالکعبۃ ظاھرین حتیٰ اسلم عمر “

اللہ کی قسم ہم کعبہ کے پاس کھلے بندوں نماز نہیں پڑھ سکتے تھے یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے
♦️عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر دنیا کا علم ترازو کے ایک پلڑے میں اور عمر کا علم دوسرے پلڑے میں رکھاجائے تو عمر کا پلڑا بھاری ہوگا۔
♦️ آپ کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان اللہ جعل الحق علی لسان عمر وقلبه وھو الفاروق فرق اللّٰہ به بین الحق والباطل ( طبقات ابن سعد) بیشک اللہ نے حق کو عمر کی زبان اور دل پر جاری کر دیا ہے اور وہ فاروق ہیں جس کے ذریعے اللہ نے حق اور باطل کے مابین فرق کر دیا ہے
♦️جو 22 لاکھ مربع میل کا حکمران ہونے کے باوجود پیوند لگے کپڑے پہن لیتے
♦️جس نے روم اور ایران کی طاقتوں کو پاش پاش کیا قیصر و کسریٰ کے غرور کو خاک میں ملا دیا
♦️جو کھلے میدان میں سر کے نیچے اینٹ رکھ کر ننگی زمین پر بے خوف و خطر سوجائے اور غیر مسلم سفیر دیکھ کر بے ساختہ پکار اٹھے *عدلت فامنت فنمت یا عمر” اے عمر تو نے عدل وانصاف قائم کیا تو تجھے امن نصیب ہوا اور بے خوف و خطر سکون کی نیند سویا
♦️جسے زبان نبوت سے جنت کی خوشخبریاں ملیں
♦️جو مدینے کی گلیوں میں رات کو اس نیت سے گشت کرے کہ کوئی مصیبت زدہ یا بھوکا نہ سوئے
♦️زبان نبوت سے شہادت کی خوشخبری ملے
♦️جسے آدھی دنیا کا حکمران ہونے کے باوجود یہ فکر دامن گیر ہو کہ اگر دریائے فرات کے کنارے بکری بھوکی پیاسی مر جائے تو مجھ سے اس کی باز پرس ہوگی
♦️جس نے ایک سواری پر ایک غلام کے ساتھ باری باری سواری کر کے مدینہ سے یروشلم تک طویل سفر کرکے بیت المقدس کو آزاد کروایا
♦️جس کی رائے کو اللہ تعالی نے پسند فرما کر آیات نازل کر کے احکام بنادیے۔۔ مثلا
🩸حرمت خمر
💧پردہ کے احکام
🕋مقام ابراہیم پر نفل ادا کرنا
♦️منافقین کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے
♦️منافقین کے لیے دعا استغفار نہ کریں
❤️ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ نہ مانے وہ مومن نہیں
♦️آنے والے کو اجازت لے کر گھر میں آنا چاہیے
🩸جنگ بدر کھلے میدان میں نکل کر لڑی جائے
💧حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ پر منافقین کی الزام تراشی بہتان عظیم ہے
🛑 اس عظیم شخصیت کو ایک مجوسی ابو لولؤ فیروز نے نماز فجر کے دوران مسجد نبوی کے محراب میں خنجروں کے وار کرکے شہید🩸 کردیا اور آپ روضہ مبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدفون ہیں۔۔۔رضی اللّٰہ عنھم ورضوا عنہ۔

عبدالرحمن سعدی

یہ بھی پڑھیں: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ کی فضیلت اور ان کی شہادت