سوال (2853)

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو کس نے شھید کیا تھا؟

جواب

وہ شخص جس نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو شہيد کیا، اس کا نام عبدالرحمٰن بن عمرو، جسے ابن ملجم الحمیری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اہل خوارج میں سے تھا، اس نے یہ قبیح فعل مکمل کرنے کے لیے شبیب بن نجرہ الشجعی الحروری اور وردان نامی بندوں سے مدد لی، تینوں اس راستے پر چھپ کر بیٹھ گئے جہاں سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز کے لیے مسجد جایا کرتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز کے لیے جگا رہے تھے اور الصلاة الصلاة کی صدا بلند کر رہے تھے کہ سب سے پہلے شبیب نے آپ پر تلوار چلائی جس کی تاب نا لا کر آپ گر پڑے۔ اس کے بعد ابن ملجم نے آگے بڑھ کر آپ کے سر پر کاری ضرب لگائی۔ جس سے آپ کا خون داڑھی سے نیچے تک بہہ گیا اور آپ شہید ہو گئے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ