سوال (6555)

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کے بارہ میں مستند حوالہ درکار ہے۔

جواب

عمومی طور پر یہ بات مشہور ہے کہ وہ فتح مکہ کے زمانے میں اسلام لائے تھے، لیکن کچھ گہرائی میں جاکر دیکھیں تو عمرۃ القضا وہ ذکر کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال قصر کیے تھے، یہ بات صحیح مسلم میں وارد ہوئی ہے، اسلام پہلے لائے تھے، لیکن چھپائے رکھا تھا، اظہار فتح مکہ کے دوران کیا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ