سوال (1976)
کیا سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے قبول اسلام کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ کو کعبہ کی چھت پر کھڑے ہوکر اذان دینے کا کہا تھا؟
جواب
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا قبول اسلام کے بعد حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کو کعبہ کی چھت پر کھڑے ہوکر اذان دینے کا کہنا یہ بات بالکل بے بنیاد ہے۔ سیدھی سی بات کہ جب اسلام میں نماز کے لیے اذان دینے کا حکم مدینہ منورہ کے اندر طے پایا تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کس طرح حضرت بلال ؓ کو کعبہ کی چھت پر اذان دینے کا کہا ہوگا؟
جبکہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام کا واقعہ ہجرت سے پہلے مکہ معظمہ میں ہوا تھا۔
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ