سوال (4812)

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے دفاع میں محدثین کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ کتب کی طرف رہنمائی فرما دیں کہ کہاں سے مواد مل سکتا ہے۔

جواب

1۔ بالخصوص ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے متعلق جو کتابیں لکھی ہوئی ہیں، ان کا مطالعہ کریں، وہی اس موضوع کا مواد ہیں۔ مصر کے ایک منکر و ملحد محمود ابو ریۃ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہرزہ سرائی کی تھی، اس کے رد میں کئی ایک کتابیں منظر عام پر آئی تھیں، مثلا:

أبو هريرة راوية الإسلام للدكتور محمد عجاج خطيب
دفاع عن أبي هريرة لعبد المعنعم صالح العزي
دفاع عن أبي هريرة لعبد القادر السندي
الصحابي الجليل أبو هريرة في ضوء مروياته للشيخ ضياء الرحمن الاعظمي

2۔ منکرین حدیث نے عموما جو بھی لکھا ہے، اس میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو نشانہ بنایا ہے، جوابا اہل علم نے ان کی تردید میں اس صحابی جلیل کا دفاع کیا ہے، وہ تمام کتابیں بھی اس موضوع پر بہترین مواد ہیں، مثلا:

الأنوار الكاشفة للعلامة المعلمي
السنة ومكانتها في التشريع الإسلامي للسباعي

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ