سوال (5052)
کیا جناب سیدنا ابو ھریرہ کا ساٹھ ھجری سے پہلے اپنی لیے موت مانگنا ثابت ہے، اس بنیاد پے کہ ساٹھ ھجری کے بعد خلافت نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں آجائے گا؟
جواب
مصنف ابن ابی شیبہ میں یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے آئی ہے کہ وہ دعا کرتے تھے کہ:
“اللهم اني اعوذبك من راس السكين و من إمارة الصبيان”
ویسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نام نہیں لیتے تھے، فرماتے تھے کہ میرے پاس علم کے دو برتن ہیں، ایک برتن پھیلا دیا ہے، ایک برتن کے حوالے سے بات کروں تو میری حلق جان کاٹ دی جائے، ان کے پاس کچھ لوگوں کے نام تھے، جن کو “امارۃ الصبیان” سے تعبیر کیا ہے، سند کیسی ہے، یہ الگ بات ہے، سن ساٹھ سے امارۃ الصبیان سے پناہ چاہتا ہوں، غالباً وہ اس سے پہلے رخصت ہو چکے تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ