سوال (5798)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے غسل کے متعلق
روایت: ابن سعد نے الطبقات الکبریٰ (ج 3، ص 181) میں روایت کیا ہے:
غَسَّلَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ زَوْجُهَا أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رضي الله عنه حِينَ تُوُفِّيَ، وَكَانَتْ تَحْتَهُ يَوْمَئِذٍ، وَأَعَانَتْهَا بِنْتُهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ.
“حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ان کی زوجہ محترمہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے غسل دیا، اور ان کی بیٹی اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے ان کی مدد کی۔”
وضاحت: یہ روایت صحیح سند کے ساتھ آئی ہے اور محدثین نے اس کو قبول کیا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے، جیسا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے ثابت ہوا۔ ساتھ ہی بیٹی (اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا) بھی معاونت کر رہی تھیں۔
جواب
اس کی توضیح وتحقیق اوپر گزر چکی ہے۔ سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله عنہ کو سیدہ اسماء بنت عمیس رضی الله عنہا کا غسل دینا ثابت اور معروف ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ