سوال (3110)
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو شہید کس نے کیا تھا، روافض کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے کہنے پر بیوی نے شہید کیا تھا۔
جواب
رافضی جھوٹ بولتے ہیں اور ہمیشہ بولتے رہیں گے، کوئی دلیل نہیں ہے، اور نہ ہی زہر دینے والے کا علم ہے، کسی نام کا کہیں کوئی مصدقہ ذکر نہیں ملتا، غالبا الشیخ عثمان الخمیس حفظہ اللہ کا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے لیے زہر دینے سے متعلق یہ کہنا ہے کہ طبعی موت تھی، جس طرح انسان پر موت آتی ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ