سوال (5256)
جب عیسیٰ علیہ السلام قرب قیامت آئیں گے کیا وہ انبیاء کرام علیہم السلام کی طرح ہی معصوم ہوں گے؟
جواب
اگرچہ غیر ضروری سوال ہے، عیسیٰ علیہ السلام من جانب اللہ نازل ہونگے، من جانب اللہ مامور ہونگے، من جانب اللہ ان کو پیغامات ملیں گے، اس کے مطابق وہ چلیں گے، بعض جگہ “اوحی اللہ” کے الفاظ آتے ہیں، الہام اور القاء کو وحی سے تعبیر کردیا گیا ہے، اللہ کی وحی کی کئی شکلیں ہیں، باقی ظاہری سے بات ہے کہ وہ معصوم عن الخطا ہونگے، کیونکہ وہ پیغمبر ہیں، بس یہ اپنی رسالت اور نبوت کی دعوت نہیں دیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ