سوال (6160)

حدیث میں آتا ہے کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما کے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ نے سارے پردے ہٹا کر کلام کیا ہے، اس سے کیا مراد ہے؟

جواب

جی صحیح ہے آخرت میں اہل جنت کے لئے دیدار الہی ثابت ہے، پھر اس میں کیا اشکال ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

یہ معاملہ شہادت کے بعد کا ہے، یہ برزخی معاملات سے تعلق رکھتا ہے، یہ ایک شرف تھا، جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیا گیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حوصلہ افزائی کی ہے، اس کا تعلق دنیاوی معاملات سے نہیں ہے، قیامت کے دن اہل ایمان اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ