سوال (5434)

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی تھے تو ان کی روایت کردہ احادیث کے حوالے سے کوئی کتاب ہے یا انکی لکھی ہوئی احادیث مبارکہ کتنی اور کون کونسی ہیں، رہنمائی کی درخواست ہے؟

جواب

اس حوالے سے کوئی خاص کتاب تو نظر سے نہیں گزری، اس میں مشورہ یہ ہے کہ مسند احمد اور مصنف عبد الرزاق کو دیکھا جائے، اجمالی طور پر علامہ صلابی کی کتاب دیکھ لی جائے، علامہ سیوطی کی تاریخ الخلفاء دیکھ لیں۔ تفصیل مسند احمد اور مصنف عبد الرزاق میں مل سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ محترم مجھے یہ کوئی اور مسئلہ لگ رہا ہے کیونکہ خالی امیر معاویہؓ کی روایات کا تو کوئی انکار نہیں کر سکتا اور کوئی کرتا بھی نہیں ہے اور اوپر سے اسکو کاتب وحی کے ساتھ لنک کیا گیا ہے کہ اگر کاتب وحی تھے تو پھر حدیث بھی لکھی ہونی چاہئے۔
مجھے یہ مرزا صاحب کے کسی شاگرد کی طرف سے کیا گیا اشکال نظر آ رہا ہے کہ وہ جب قرآن لکھ سکتے تھے تو احادیث بھی لکھی ہو گی پس انکی لکھی ہوئی کوئی احادیث یا انکی لکھی ہوئی کتاب دکھا دو
اور اگر لکھی ہوئی احادیث نہ دکھا سکو تو سمجھو کہ وہ پھر کاتب وحی بھی نہیں تھے
شیخ مجھے یہ ایسے سوال لگ رہا ہے ہو سکتا ہے میں غلط ہوں آپ اس کو ایک دفعہ پھر دیکھ لیں جزاکم اللہ خیرا
ویسے اگر یہی کہنا چاہتے ہیں تو پھر تو یہ سوال باقی سارے کاتبین وحی کے بارے ہونا چاہئے؟

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ