سوال (3499)

سیدنا اسید بن حضیر رضی الله عنہ، قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے کہ رات کے وقت ایک روشنی نمودار ہوئی۔ یہ بات نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تو آپ نے فرمایا وہ فرشتے تھے، جو آسمان سے تمہاری تلاوت سننے کے لیے نازل ہوئے، اگر تم تلاوت جاری رکھتے تو بلکل تمہارے پاس آجاتے اور لوگ انھیں اپنی آنکھوں سے دیکھتے، اس روایت کا کیا حکم ہے۔

جواب

سورۃ البقرہ کی اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی تھی، واقعہ بالکل صحیح ہے، صحیحین میں موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ