سوال (1946)
“سلمان منا اہل البیت” “سلمان ہمارے اہل بیت میں سے ہے۔” کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟
جواب
”سلمان ہمارے اہل بیت میں سے ہے۔“
یہ حدیث ضعيف ہے ، امام عجلونی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔
[كشف الخفاء 460/1]
شیخ حوت رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [أسنی المطالب 756]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں کثیر بن عبداللہ راوی ہے ، جس کو جمہور نے ضعیف کہا ہے۔
[مجمع الزوائد 189/6]
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ
“أنَّ النَّبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم خَطَّ الخَندَقَ عامَ الأحزابِ، فاحتَجَّ المُهاجِرونَ والأنصارُ في سَلمانَ الفارِسيِّ، وكانَ رَجُلًا قَويًّا، فقال المُهاجِرونَ: مِنَّا سَلمانُ. وقالتِ الأنصارُ: سَلمانُ مِنَّا، فقال النَّبيُّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم: سَلمانُ مِنَّا أهلَ البَيتِ”
یہ حدیث ضعیف ہے، اس روایت کی سند میں كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف راوی متروك ہیں۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ