سوال (5443)

جناب عمر بن خطاب رضی الله تعالیٰ عنہ کی شادی جناب علی المرتضیٰ رضی الله تعالیٰ عنہ کی بیٹی سے ہوئی تھی؟ کیا اس روایت کی اسناد قوی ہیں؟ اس پر دلائل سے جواب دیجیے گا اور اہل سنت کے یہ علماء اس بات کے انکاری کیوں ہیں؟

جواب

ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا کی شادی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تھی یہ روایت صحیح البخاری میں بھی ہے، اصول کافی وغیرہ میں بھی ذکر ملتا ہے، اور بھی اس کے ادلہ ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ