سوال (6363)
واقعہ عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں قحط پڑا تو آپ نے چوری کی حد معطل کردی اس کی تحقیق درکار ہے؟
جواب
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قحط سالی کے سال قحط کی وجہ سے ہاتھ کاٹنے کی حد معطل کی تھی، یہ ایک سیاسی اور عارضی فیصلہ تھا، حد کو ختم کرنا مقصود نہیں تھا، یہ دوام کے لیے نہیں تھا، بلکہ تعزیری اور سیاسی معاملہ تھا، اس میں ایک بحث اور بھی ہے، اس اثر کی اصل کیا ہے، اثر کی سند کیسی ہے، اگر اس کو صحیح بھی مان لیا جائے تو ایک وجہ تھی۔ قحط سالی کی وجہ سے کوئی چیز کوئی شخص اٹھاتا ہے تو اس کے ہاتھ کاٹنے کی باری آ جاتی تھی، یہ آپ اعلام الموقعین میں دیکھ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




