سوال (4805)

سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف سازشیں کیسے کیسے کی گئیں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت میں کون کون لوگ ملوث تھے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں؟

جواب

یہ بڑا مفصل مضمون ہے، اس لیے سورۃ الروم کی ابتدائی آیات پڑھنی ہونگی، ان کی تفسیر سمجھنی ہوگی، اس کے بعد سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانہ جو ایران میں جہاد ہوا ہے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جو جنگ قادسیہ لگی تھی، یہ سب مراحل دیکھنے ہونگے، یہ سب اس کا پس منظر تھا، بنیادی طور پر ایرانی کینہ پرور قوم ہے، ان سے شکست برداشت نہیں ہوئی تھی، پھر جو سازشیں شروع ہوئی تھی، ان کا مرکز کوفہ، بصرہ اور خراسان وغیرہ تھے، عبد اللہ بن سبا کی پوری ٹیم تھی، یہ ایک مفصل موضوع ہے، باقی سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں کون کون شریک تھے، کچھ ناموں پر سب کا اتفاق ہے، دو نام پر اختلاف ہے، ایک محمد بن ابی بکر اور ایک مالک اشتر، اس پر پڑھنا چاہیں تو العواصم و القواصم ابن العربی کی پڑھیں، بہت کچھ مل جائے گا، اس کے علاؤہ علی الصلابی کی کتاب جو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہے وہ پڑھیں تو بہت کچھ مواد ملے، اگرچہ میں ان سے بہت ساری باتوں میں اختلاف رکھتا ہوں۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ