سوال (6514)
امید اور دعا ہے شیخ محترم خیریت سے ہوں گے! میرا سوال یہ تھا کہ کچھ حلال چیزیں صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی انہیں فروخت کرنا کیسا ہے۔ جیسے فاسٹ فوڈ اور اس طرح کی دیگر اشیاء؟
جواب
مطلقا قاعدہ یہی ہے کہ حلال چیز کا کاروبار بھی حلال ہے۔
فاسٹ فووڈ وغیرہ کا کاروبار کرنا بالکل صحیح ہے۔ حلال ہے۔
یہ چیزیں اگر بہت کثرت کے ساتھ استعمال کی جائیں تو نقصان ہوسکتا ہے معدہ وغیرہ کو۔ ورنہ بذاتہ اُس طرح مضر نہیں۔
غیرمحتاط رہا جائے تو گھی، چینی، آئل، وغیرہ کے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔ لیکن ایسی چیزوں کی خرید و فروخت کو حرام نہیں کہا جاسکتا۔
باقی یہ ہے کہ لوگوں کو خود اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے محدود رہ کر ان چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الشیخ ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




