سوال (712)

ایک بندے نے روزہ رکھنے کی نیت سے سحری کرلی ہے ، لیکن ابھی اذان فجر میں تقریبا ایک گھنٹہ باقی ہے ، تو کیا وہ اس صورت میں بیوی سے مباشرت کر سکتا ہے ؟

جواب

کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

کھانے، پینے اور مباشرت کا وقت طلوعِ فجر تک ہے ۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

افطار سے سحر تک وقت ہے۔ اس میں کھانا ، پینا اور مباشرت سب شامل ہے ۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے ۔

“وَكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَـكُمُ الۡخَـيۡطُ الۡاَبۡيَضُ مِنَ الۡخَـيۡطِ الۡاَسۡوَدِ مِنَ الۡفَجۡرِ‌ؕ” [سورة البقرة : 187]

«اور کھائو اور پیو، یہاں تک کہ تمھارے لیے سیاہ دھاگے سے سفید دھاگا فجر کا خوب ظاہر ہو جائے»

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ