سوال (1144)
سحری کے ٹائم سے پہلے روزہ رکھ سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں ! مثلاً سحری کا وقت پانچ بجے چل رہا ہے وہ ساڑھے چار بجے سحری کھا لیتا ہے یا چار بجے کھالیا ہے ، روزہ ہوگیا ہے ، اس کے بعد اس کی آنکھ لگ جاتی ہے ، یا کہیں مشغول ہوجاتا ہے تو روزہ اس کا ہوگیا ہے ، بس یہ ٹائم پیریڈ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے ترغیب دلائی گئی ہے کہ سحری کا کھانا آخری وقت میں کھائے ، افطار میں جلدی کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ