سوال (3803)

لوگ سحری کرکے پھر گھوم رہے ہوتے ہیں جب اذان شروع ہوتی ہے تو دوڑ کر پانی پیتے ہیں، کیا یہ طریقہ درست ہے؟

جواب

یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔ حدیث میں جو ذکر ہے کہ بندے کے ہاتھ کھانے پینے کی چیز ہو، اذان ہو رہی ہو تو پھر اپنی حاجت پوری کرلے، یہ اتفاقی امر کی طرف اشارہ ہے، کبھی کبھی ہو سکتا ہے، یہ جواز ہے، اس کو جواز تک رکھنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ