سوال (3484)

ایک آدمی نے کچھ پیسے جماعت کے ساتھ مل کے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے جو کہ جماعت کو پہنچا دیے ہیں، اب بعد میں اس کے پاس مزید کچھ پیسے آئے ہیں، اور اس نے اپنے پیسے بھی اس میں شامل کیے 10 ہزار روپیہ تو وہ بروقت وہاں پر پہنچا نہیں سکا لیکن وہ پیسے اس کے پاس ابھی تک امانت پڑے ہیں تو کیا چونکہ اب تو وہ صورتحال نہیں تو کیا ان پیسوں کو کسی مستحق آدمی پر یا کئی مستحق افراد پر وہ خرچ کر سکتا ہے؟

جواب

سیلاب زدگان کی تو ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی ہے، انہی کے لیے جمع کیے گئے مال کو ان تک پہنچانا ہی بہتر ہے، ہاں البتہ ضرورت دیکھ لینی چاہیے، کیونکہ ہر جگہ ایک جیسی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ