سوال (3070)
شادی میں برات کا کھانا کرنا کیسا ہے؟ اس میں جانا کیسا ہے؟
جواب
سادگی اپنانی چاہیے جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی شادیاں ہوا کرتی تھیں، نکاح پر فیملی خاندان کے لیے اسراف سے بچتے ہوئے کھانا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ لہو و لعب و دیگر فضول خرچیاں درست نہیں ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ