سوال (3622)
شب معراج کس مہینے میں ہوئی ہے؟
جواب
معراج مصطفی صلی الله علیہ وسلم برحق ہے، اس پر ہمارا ایمان ہے تو جیسے سفر معراج کا علم قرآن و حدیث سے ہوتا ہے، اس طرح اس سفر معراج کی تاریخ اور مہینہ قرآن وحدیث سے معلوم نہیں ہوتا ہے، یعنی معراج کا مہینہ اور تاریخ دونوں ہی قرآن وحدیث سے ثابت نہیں نہ ہی صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین وبعد کے اجماع واتفاق سے یہ چیز ثابت ہے، اس لیے بلا دلیل کسی مہینہ اور تاریخ کو خاص اور مقرر کر لینا جائز اور درست نہیں ہے تو جب شب معراج کا تعین ثابت نہیں تو اس رات کی عبادت وغیرہ بالاولی ثابت اور جائز نہیں کیونکہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین سے اس رات کی خاص عبادت وذکر ہرگز ثابت نہیں نہ قولا نہ ہی فعلا۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ