سوال (4064)

کیا شب قدر کا وقت فجر کی اذان تک رہتا ہے یا فجر کی جماعت ہونے تک رہتا ہے؟

جواب

صبح صادق یعنی طلوع فجر تک وقت ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:

سَلٰمٌ هِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ [القدر: 5]

«وہ رات فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ