سوال (3036)

بعض اوقات شادی بیاہ پر یا بارات پر لوگ پیسے پھینکتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

یہ ایک رسم بد ہے، اس کا خاتمہ ہونا چاہیے، یہ مہذب لوگوں کا طریقہ نہیں ہے، اس کے اندر مال کی بربادی بھی ہے، یہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ مال کا ضیاع ہے، جس سے شریعت نے منع کیا ہے، اس پیسہ کو کسی کی جائز ضرورت پورا کرنے میں لگائیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ