سوال (6475)

شادی کی anniversary کے موقع پر میاں بیوی ایک دوسرے کو تحائف دے سکتے ہیں؟ اور خوشی منا سکتے ہیں؟ جیسے باہر کھانا کھانے چلے جانا۔ جبکہ اس میں کوئی فضول خرچی اور حرام کام نہ ہو۔

جواب

میاں بیوی کا معاملہ عام لوگوں سے مختلف ہے، کسی کو اگر پتا نہیں ہے، زیادہ سے زیادہ چار دیواری کے اندر پتا ہوتا ہے، تو انتہائی تنگی میں اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

برتھ ڈے، anniversary، ہیپی نیو ایئر اور ویلٹائن ڈے سب غیر مسلم سے لیے ہوئے ہیں، سو فیصد فتویٰ شاید کسی چیز پر نہ لگ سکے، لیکن یہ ایک غیر مسلموں کے ساتھ تشبیہ ہے، “الاسلام یعلی ولا یُعلیٰ” کے خلاف ہے، یہ اپنے ایمان کی کمزوری ہے، محرم، شعبان میں جو خرافات ہیں، سب میں کہتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے، حرج یہ ہے کہ یہ شریعت کے خلاف ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ماحی ہو، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹاتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کفر کو مٹانے کے لیے آئے ہیں، مسلمان کفر کو پروموٹ کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھ ایسے اشخاص ہیں، جن پر میری اور اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے، ان میں ایک ایسا شخص ہے، اسلام میں رہ کر جاہلیت کے طریقے کار کو تلاش کرتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ