سوال (6090)

بعض اوقات کسی کی شادی نہیں ہو رہی ہوتی تو کہتے ہیں کوئی رکاوٹ ہے کسی نے شادی باندھ دی ہے دم وغیرہ کرواؤ، اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں؟

جواب

نمازوں کی پابندی کریں، صبح و شام کے اذکار کی پابندی کریں، “رب انی کما انزلت الی من خیر فقیر” کا بہت زیادہ ورد کریں، استغفر اللہ پڑھیں، درود شریف پڑھیں، صبح و شام ایک ایک وقت سورۃ یس پڑھیں، اس کے بعد بھی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے تو کسی راقی سے دم کروا لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ