سوال (4767)
کیا شادی میں جو عورتیں گیت گاتی ہیں وہ جائز ہے؟
جواب
گیت گانا یہ اصل میں شعری ہے، ایسی شعری جو مقدار میں کم ہو، شرک و بدعات سے خالی ہو، خرافات، بیہودگی اور غلو بھی نہ ہو، مرد و زن کا اختلاط نہ ہو، پھر خوشی کے موقع پر گنجائش موجود ہے، پھر اس کا تکلم جائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ