سوال 6649
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عورت شادی کے بعد اپنے والدین کے گھر جائے تو وہ مسافر کے حکم میں ہو گی یا مقیم؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ظاہر ہے کہ عورت کا اصل گھر اس کا سسرال ہے۔ اگر وہ والدین کے گھر مسافت کے اعتبار سے دور جائے، تو اس صورت میں وہ مسافر کے حکم میں ہوگی اور وہاں نماز قصر کر سکتی ہے، چاہے وہ چند دن کے لیے یا ہفتہ بھر کے لیے مہمان کے طور پر گئی ہو۔
البته اگر واپسی کا سفر متعین اور مقرر ہو جائے، یعنی معلوم ہو کہ وہ کب واپس آئے گی، تو چار دن سے زیادہ قصر نہیں کیا جا سکتا۔ دورانِ سفر قصر جائز ہے، لیکن جب منزل پر پہنچ جائے تو چار دن کے بعد نماز پوری ادا کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




